منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پریانکا جلد بائیوگرافی فلم میں نظر آئیں گی، جس میں وہ خلاباز بنیں گی

datetime 29  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کی سپر اسٹار پریانکا چوپڑا جو ان دنوں اپنے آنے والے امریکی ایکشن تھرلر ڈرامے ’کوانٹیکو تھری‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، ان سے متعلق تازہ خبر یہ ہے کہ وہ جلد ہی ایک بائیوگرافی فلم میں نظر آئیں گی۔اگرچہ گزشتہ 2 سال سے پریانکا چوپڑا کی کوئی بولی وڈ فلم ریلیز نہیں ہوئی، تاہم اب وہ طویل عرصے بعد جلد ہی آنے والی بولی وڈ فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گی۔

’بھارت‘ میں پریانکا چوپڑا بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔لیکن ان سے متعلق تازہ خبر یہ ہے کہ وہ جلد ہی ایک اور بولی وڈ بائیوگرافی فلم میں نظر آئیں گی، جس میں وہ خلاباز بنیں گی۔ڈی این اے انڈیا کے مطابق اطلاعات ہیں کہ پریانکا چوپڑا فلم ساز پریا مشرا کے اشتراک کے ساتھ بننے والی بائیوگرافی فلم میں امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’ناسا‘ میں کام کرنے والی پہلی بھارتی خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔خبر کے مطابق پریانکا چوپڑا آنے والی فلم میں بھارتی خلاباز کلپنا چاولہ کے روپ میں نظر آئیں گی، جو 40 سال کی عمر میں 2003 میں امریکی ریاست ٹیکساس میں چل بسی تھیں۔خیال رہے کہ کلپنا چاولہ وہ پہلی بھارتی خاتون تھیں، جو عالمی خلائی اسٹیشن میں تجربات کے لیے گئی تھیں۔کلپنا چاولہ ناسا کے تحت عالمی خلائی اسٹیشن گئی تھیں، جہاں وہ 31 دن سے زائد وقت گزار کر آئی تھیں۔انہوں نے امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد امریکی شخص جین پیری ہیریسن سے شادی کرلی تھی، جو اب ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…