اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کی معروف گلوکارہ شانیا توین کا جنسی و جسمانی استحصال کا شکار ہونے کا انکشاف، ایک انٹرویو میں 52سالہ شانیا نے کہا ہے کہ وہ بھی بچپن میں جنسی و جسمانی استحصال کا شکار ہو چکی ہیں۔اس کے ساتھ یہ سلوک کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا سوتیلا باپ تھا۔شانیا کا کہنا تھا کہ میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتی تاہم میں اتنا بتا سکتی ہوں کہ میرے سوتیلے باپ جیری توین
نے اس وقت میرا جنسی و جسمانی استحصال شروع کیا جب میری عمر صرف10سال تھی۔ میں اپنے حقیقی باپ کو نہیں جانتی، جب سے میں نے ہوش سنبھالی، جیری توین ہی میرا باپ تھا۔ اس کے استحصال پر میں اس لیے خاموش رہی کہ اگر میں پولیس کو اطلاع دیتی تو ہمارا گھر بکھر جاتا اور ہم سب الگ الگ ہو جاتے اور یہ میں کبھی بھی برداشت نہیں کرپاتی۔ اسی خوف سے میں نے کبھی کسی کو کچھ نہیں بتایا تھا۔