2ہزار کروڑ کی خام ایفی ڈرین کینیا کیسے پہنچی، معروف اداکارہ کا اس میں کیا کردار نکلا؟عدالت نے دھماکہ خیز حکم جاری کر دیا

27  اپریل‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بھارتی عدالت نے بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر وکرم گوسوامی کی جائداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ممتا کلکرنی کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں ہوئی ٗاس موقع پر عدالت نے سابق بالی ووڈ اداکارہ کی جائداد قرق کرنے کا حکم دیا۔ممتا کلکرنی نے بالی ووڈ کی دو درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

جن میں نصیب، کرن ارجن،بازی جیسی فلمیں بھی شامل ہیں،ادکارہ نے وکرم گوسوامی سے 2013ء میں شادی کی تھی۔46 سالہ اداکارہ اور ان کے شوہر ڈرگ مافیا کنگ وکرم گوسوامی کے خلاف 2016ء میں 2 ہزار کروڑ کی خام ایفی ڈیرن بھارت سے کینیا منتقل کرنے کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔مقدمے کے مطابق ممتاکلکرنی اور وکرم گوسوامی نے خام ایفی ڈیرین سے 2 ہزاروں کروڑ میں بیچی اورخود ہی رقم وصول کی۔کیس کے تفتیشی افسر شیلکے کے مطابق پولیس نے اس کیس میں پیسوں کی منتقلی سے متعلق ممتا کلکرنی اور بینک کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ موجود ہے ٗاس حوالے سے مقدمہ میں ملوث جے مکھی نامی ملزم نے بھی اداکارہ کے حوالے سے ثبوت فراہم کئے۔عدالت نے اپنے حکم میں اداکارہ کے ممبئی کے 3 فلیٹ ضبط کرنے کا حکم دیا جن کی مالیت 20 کروڑ تک بتائی جارہی ہے ۔اس ڈرگ کیس ممتاکلکرنی،وکرم گوسوامی سمیت 14 افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، خصوصی عدالت نے اس سے قبل اداکارہ اس کے شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور مفرور بھی قرار دیا تھا ۔ممتاکلکرنی اس ڈرگ اسمگلنگ کیس میں ملوث ہونے کے تمام الزامات ماضی مسترد کرچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…