بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی عدالت نے اداکار بل کوسبی جنسی زیادتی کے الزام میں مجرم قراردیدیا

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکا کی ایک عدالت نے مزاحیہ اداکار بل کوسبی کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار دیا ہے۔بل کوسبی پر 2004 میں سابق باسکٹ بال کھلاڑی آندریا کونسٹینڈ کو نشہ آور چیز پلانے اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔80 سالہ بل کوسبی نے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ معاملہ باہمی رضامندی کے ساتھ پیش آیا تھا اور ان پر زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔

ہالی وڈ کے معروف کامیڈین اور ایک وقت میں امریکا کے مقبول ترین ’ڈیڈی‘ کے لیے مشکلات بڑھتی جارہی ہیں، وہ ’می ٹو‘ مہم کا شکار بننے والے پہلے بڑے سیلیبریٹی ہیں۔دوسری جانب کوسبی کے وکیل نے آندریا کو رقم کے لیے جھوٹا الزام لگانے والی عورت قرار دیا اور کہا کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔کوسبی کو آندریا کو منشیات پلانے اور جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد ہونے پر10 سال کی قید کا سامنا ہے لیکن ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں کیا گیا کہ بل کوسبی کی قید کب سے شروع ہوگی اور جب تک قید شروع نہیں ہوتی اس وقت تک وہ ایک ملین ڈالر کی زر ضمانت جمع کرا کر اپنے گھر میں رہ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ بل کوسبی 80 کی دہائی کی مشہور ٹی وی سیریز ’دی کوسبی شو‘ کے حوالے سے بہت مشہور ہیں جبکہ یہ دوسری بار ہے کہ اداکار کو جنسی زیادی کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جور اس سے قبل جون 2017 میں جیوری کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی تھی۔بل کوسبی پر ماضی میں بھی درجنوں خواتین نے جنسی زیادتی کے الزامات لگائے ہیں تاہم بل کوسبی نے ان تمام الزامات کی تردید کی اورکہا کہ اس معاملے میں خواتین کی رضا مندی شامل تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…