اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

اپنی الٹی حرکتوں کی وجہ سے والد سے بڑی مار کھائی‘ سنجے دت

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)ہندوستانی فلموں کے ’’کھل نائیک‘‘ سنجے دت کی زندگی ابتدا سے آج تک ہمیشہ عروج و زوال اور مشکلات کا شکار رہی ہے،انہوں نے اپنی زندگی میں کئی ایسے نا قابل یقین کام سر انجام دیئے جس کی وجہ سے انہیں جیل بھی جانا پڑا ،شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی کام تو ایسے کئے جس کی وجہ سے انہیں مار بھی کھانا پڑی ،اپنی جوانی کا ایسا ہی ایک یاد گار واقعہ سنجے دَت نے خود بتا کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے ۔

کہ جب وہ باتھ روم میں چھپ کر ایک ایسا کام کر رہے تھے کہ ان کے والد سنیل دت نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور جوتوں سے بری طرح ان کی پٹائی کی اور مار مار کر ان کا بھرکس نکال دیا تھا۔سنجے دت نے حال ہی میں ایک انٹر ویو میں اپنے بچپن کا ایک واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں اپنے والد کے ہاتھوں اپنی الٹی حرکتوں کی وجہ سے مار بھی کھانا پڑی ۔سنجے دت کا کہنا تھا کہ جب وہ پہلی بار باتھ روم میں چھپ کر سگریٹ پی رہے تو اچانک ان کے پاپا سنیل دت آ گئے،مجھے سگریٹ نوشی کرتے دیکھ کر میرے پاپا کا غصہ آسمان کو چھونے لگا ،میری اس حرکت کو دیکھ کرپاپا( سنیل دت )کو اتنا غصہ آیا کہ انہوں نے مجھے جوتوں سے مارا۔واضح رہے کہ سنجے دت نے جوتوں سے مار کھانے کے بعد بھی باز نہیں آئے اور بعد ازاں سگریٹ نوشی سے توبہ کرنے کی بجائے اس سے بھی دو ہاتھ آگے جاتے ہوئے ڈرگز کا بے تحاشا استعمال شروع کر دیا تھا ،سنجے دت کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ تو انہوں نے اتنی ڈرگز لے لی تھی کہ وہ دو دن تک مسلسل سوتے رہے ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…