چاہتا ہوں رنبیر کپور جلد شادی کرے تاکہ میں دادا بن جاؤں‘ رشی کپور

27  اپریل‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکار رشی کپورنے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا رنبیر کپور جلد سے جلد شادی کرلے تاکہ وہ دادا بن جائیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریو کے دوران رشی کپور کا کہنا تھا کہ میں بہت محبت کرنے والا والد ہوں لیکن ایک وقت ایسا تھا جب میرے اور رنبیر کے درمیان تعلقات اتنے اچھے نہیں تھے کیونکہ میں بہت مصروف رہتا تھا ۔

تاہم بالکل یہی صورتحال میرے اور میرے والد کے ساتھ بھی تھی وہ بھی بہت مصروف رہتے تھے اور مجھے وقت نہیں دے پاتے تھیلہٰذا میں چاہتا ہوں کہ رنبیر شادی کرلے اور اس کے بہت سارے بچے ہوجائیں تاکہ میں دادا بن جاؤں اور ان کے ساتھ وقت گزاروں۔رنبیر کپور کی فلم’’سنجو‘‘ کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے ٹیزر کے حوالے سے رشی کپور کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے پر بے حد فخر ہے۔ ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد مجھے صبح سے رنبیر سے متعلق پیغامات موصول ہورہے ہیں، رنبیر ہمیشہ سے اداکار بننا چاہتا تھا۔رشی کپور نے رنبیر کے کیریئر کی ناکام فلموں کے حوالے سے کہاان کے بیٹے نے سنجیدہ فلموں میں بھی اداکاری کی ہے جن میں ’ویک اپ سڈ‘، ’راکٹ سنگھ‘ شامل ہیں جب کہ اس کی کچھ فلمیں ناکامی کا شکاربھی ہوئی ہیں جیسے’جگاجاسوس‘، ’بومبے ویلویٹ‘وغیرہ، لیکن کسی بھی اداکار کا کیریئر ریکارڈ 100 فیصد نہیں ہوتا ہر اداکار کے کیریئر میں کامیاب اور ناکام فلمیں شامل ہوتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…