جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

گاندھی کے ملک کو ہم نے عزت کے لٹیروں کی سرزمین بنادیا، ملیکہ شراوت

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ملیکہ شراوت کا کہنا ہے کہ گاندھی کے ملک کو ہم نے عزت کے لٹیروں کی سرزمین بنادیا ہے۔ خود کو سیکولر ملک کہنے والا بھارت ہمیشہ ہی اپنی عوام کو بنیادی حقوق اور انصاف دینے میں ناکام رہا ہے یہی وجہ ہے کہ بھارتی معاشرے میں بڑھتی ہوئی عریانیت کی وجہ سے خواتین کے ساتھ جنسی حراسانی کے واقعات میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

جب کہ مقبوضہ کشمیرکی 8 سالہ آصفہ بانو کا اجتمائی زیادتی کے بعد قتل اور بی جے پی رہنما کی جانب سے ہندو لڑکی سے اجتماعی زیادتی جیسے واقعات نے پوری انسانیت کا سرشرم سے جھکا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے بھارت میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بچوں اور عورتوں کے ساتھ جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ ایک شرم ناک عمل ہے اور اس درندگی کی وجہ سے گاندھی کی سرزمین عزت کے لٹیروں کی سرزمین بن چکی ہے۔ملیکہ شراوت کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اس وقت ملک میں میڈیا بہت طاقتور ہے اور جنسی حراسانی کے بڑھتے واقعات کو روکنے میں میڈیا ہی اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور ہماری تمام توقعات بھی میڈیا سے ہی وابستہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…