جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

فضا علی نے دوسری شادی کر لی،لڑکا کون ہے ؟جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 26  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )پاکستان کی معروف اداکارہ فضا ء علی نے کاروباری شخصیت ایاز ملک سے دوسری شادی کر لی ہے ، دوسری شادی کی خبر نے ہر کسی کو حیران کر دیاہے تاہم ان کے چاہنے والے انہیں زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دعائیں اور مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فضاء علی کو شوبز کی دنیا میں شہرت انتہائی معروف ڈرامے ’لو و لائف اور لاہور ‘ سے ملی۔

جس میں انہوں نے لیڈ رول ادا کیا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جبکہ دوسری جانب اسی ڈرامے نے اداکار سمی ابراہیم کو بھی بڑا بریک تھرو دیا تھا تاہم یہاں قابل ذکر امر یہ ہے کہ فضا علی نے اچانک اپنی شادی کی خبر فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کر کے دی اور انہوں نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ پر نام بھی تبدیل کر کے ’فضا ایاز ملک ‘ کر دیاہے ۔فضا علی نے فیس بک پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’میری شادی ایاز ملک کے ساتھ ہو گئی ہے اور اللہ کی رحمت سے یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے میں شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں تاہم میں صرف ابھی اپنا ایک ہی شو جار ی رکھوں گی ۔واضح رہے کہ فضاء علی نے پہلی شادی 2007 میں فواد فاروق کے ساتھ کی تھی تاہم کچھ تنازعات کے باعث ایک سال قبل ان کی علیحدگی ہو گئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کانام فریال فاروق ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…