بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی اداکارہ ورن دھون ثانیہ مرزا کے بڑے فین نکلے

datetime 26  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ ایسی فلم انڈسٹری بن چکی ہے کہ کسی بھی فنکار کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیتی ہے، بالی وڈ کے نئی نسل کے اداکاروں میں سے ورن دھون کا بھی ایسے ہی خوش قسمت ترین افراد میں ہوتا شمار ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی قلیل مدت میں جتنی شہرت حاصل کی وہ کسی دوسرے فنکار کے حصے میں نہیں آ سکی ،ورن دھون کا ہندوستانی فلم انڈسٹری میں آج بڑے سٹار ز میں شمار ہوتا ہے۔

اور ان کے آج لاکھوں چاہنے والے ہیں لیکن چند سال پہلے تک ورن دھون خود ہندوستان کی معروف ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے نہ صر ف بہت بڑے فین تھے بلکہ ایک مرتبہ تو انہوں نے ثانیہ مرزا کی ’’توجہ ‘‘ حاصل کرنے کے لئے کئی گھنٹے مارکیٹ میں خوار ہوتے گذزر دیئے تھے تاہم دن بھر کی مارا ماری کے صلے میں ثانیہ مرزا نے انہیں ایسی چیز دے دی تھی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر بے حال ہو جائیں گے ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ورن آج بالی وڈ کے بڑے سٹار اور ان کے بے شمار چاہنے والے ہیں لیکن ایک دور ایسا بھی تھا جب ورن خود ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے بہت بڑے فین ہوا کرتے تھے۔ ایک بار تو ورن نے ثانیہ مرزا کی توجہ حاصل کرنے اور ان کی گڈ بک میں آنے کے لئے کئی گھنٹوں تک سڑکوں پر جوتوں کے ڈھائی سو جوڑے ڈھونڈتے گذار دیئے تھے ۔یہ اس وقت کی بات ہے جب ورن نے بالی ووڈ فلموں میں بطور ہیرو ڈیبیو نہیں کیا تھا اور وہ پروڈکشن ہاؤس میں انڈسٹری کی باریکیاں سیکھ رہے تھے۔ایک انٹرویو کے دوران ورن نے اس بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے اسسٹنٹ کے طور پر فلم انڈسری میں قدم رکھا تھا تو ہرروز صبح 6 بجے اپنے گھر جوہو(ممبئی میں ایک جگہ) سے ورلی جایا کرتا تھا،مجھے اس بات کا خاص خیال رکھنا پڑتا تھا کہ کہیں سٹاپ پر پہنچنے سے پہلے ہی بس نہ چھوٹ جائے کیونکہ ٹیکسی میں جانے کے لئے میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے ۔

ورن کا کہنا تھا کہ ایک بارمیری پروڈکشن ٹیم نے مجھے کہا کہ میں لنکن روڈ ممبئی کی مارکیٹ میں کسی دوکاندار سے بات کر کے 250کے قریب جوتوں کے جوڑے لیکر آؤں کیونکہ ان جوتوں کے ساتھ مشہور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ایک ایڈ شوٹ کرنے والی تھیں، وہ سارے جوتے بیک گراؤنڈ میں دکھائے جانے تھے۔ ان دنوں پورے ہندوستان میں ثانیہ مرزا کا بہت کریز تھا،میں بھی ثانیہ مرزا کا نام سن کر خوشی خوشی جوتے لینے نکل پڑا، مجھے لگا کہ میں ایسا کرکے ثانیہ مرزا کی توجہ حاصل کر لوں گا اور ان کو متاثر کر دوں گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…