راولپنڈی(آن لائن)کسٹم راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج نے معروف ماڈل ایان علی کے وکیل کی جانب سے دائرایک روز کے لئے حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 24مئی تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر کسٹم عدالت میں جج کی عدم تعیناتی کی وجہ سے بینکنگ کورٹ کے ڈیوٹی جج راجہ غضنفر نے مقدمہ کی سماعت کی اس موقع پر وکیل استغاثہ امین فیروز نے ماڈل ایان علی کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی جبکہ دوسری
جانب ملزمہ ایان علی کے وکیل نے ایک روز حاضری کے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ایک روز کے استثنیٰ کی درخواست منطور کرتے ہوئے دیگر دونوں درخواستوں کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ہے یاد رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے14مارچ 2015کو بے نظیر بھٹو ایئر پورٹ پرماڈل ایان علی سے 5لاکھ امریکی ڈالر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا