ممبئی (این این آئی )آج کل ہر طرف شادیوں کی خبریں چل رہی ہیں تو وہیں پہلے سے شادی شدہ جوڑے نئے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنا رہے ہیں ، شاہد کپور اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے بعد اب بالی ووڈ اداکار نیل یتن مکیش نے بھی خوشخبری سنا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیل نیتن مکیش نے اعلان کیاہے کہ ان کی اہلیہ امید
سے ہیں اور وہ باپ بننے جا رہے ہیں ۔بھارتی اداکار نیل نیتن مکیش نے انسٹا گرام پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے تصویر شائع کی ، تصویر میں ایک پرندہ بچے کو کپڑے میں اٹھا کر لے جا رہاہے اور ساتھ لکھا ہے کہ جلد ہی آ رہاہے ۔اداکار نے اپنی پوسٹ کو کپشن دیا کہ اب ہم تین ہونے والے ہیں ۔واضح رہے کہ دونوں گزشتہ سال فروری میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔