لاہور ( این این آئی)می ٹو مہم کا حامی ہوں ،بغیر ثبوت کے کسی کی عزت نہیں اچھالنی چاہیے‘میشا کے بے بنیاد الزامات کی اصل وجہ کیا ہے؟ بالاخر علی ظفر کے صبر کا پیمانہ لبریز، سب کچھ بتادیا، معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ می ٹو مہم کے حامی اور جنسی ہراسانی کے سخت خلاف ہیں بغیر ثبوت کے کسی کی عزت نہیں اچھالنی چاہیے۔ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات پر
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفرنے کہا کہ میں می ٹو مہم کا بہت بڑا سپورٹر ہوں۔ جنسی ہراسانی کے واقعات کہیں بھی ہوں، ان کی مذمت کرتا ہوں لیکن بنا ثبوت کسی پرکیچڑاچھالنا ٹھیک نہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ میشا شفیع کے خلاف عدالت جائیں گے۔ الزامات کی وجہ بتاتے ہوئے علی کا موقف تھا کہ میشا کے بے بنیاد الزامات کی وجہ ایک ٹی وی شو کا کنٹریکٹ ان سے لے کر مجھے دیا جانا ہے۔