لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کے الزامات کے بعد گلوکار و اداکار علی ظفر کی والدہ ڈاکٹر کنول امین بھی میدان میں آگئیں جن کا کہنا ہے کہ اب قانونی طریقے سے بات ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کی والدہ ڈاکٹر کنول نے کہا کہ میرے نزدیک مرد اور عورت دونوں محترم ہیں
اور عورت کی طرح ایک مرد کی بھی عزت ہوتی ہے۔ڈاکٹر کنول نے کہا کہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ مرد کی بھی فیملی ہوتی ہے، میڈیا پر آکر بات نہیں کرنا چاہتی اور اب قانونی طریقے سے ہی بات ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے اپنی ایک ٹوئٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ علی ظفر نے انہیں کئی بار جنسی ہراساں کیا، اگر ان کے ساتھ اس طرح کے واقعات ہوسکتے ہیں تو انڈسٹری میں آنے والی کسی بھی نوجوان لڑکی کو اس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی ہے جب کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے اس تنازع پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کے الزامات کے بعد گلوکار و اداکار علی ظفر کی والدہ ڈاکٹر کنول امین بھی میدان میں آگئیں جن کا کہنا ہے کہ اب قانونی طریقے سے بات ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کی والدہ ڈاکٹر کنول نے کہا کہ میرے نزدیک مرد اور عورت دونوں محترم ہیں اور عورت کی طرح ایک مرد کی بھی عزت ہوتی ہے۔ڈاکٹر کنول نے کہا کہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ مرد کی بھی فیملی ہوتی ہے، میڈیا پر آکر بات نہیں کرنا چاہتی اور اب قانونی طریقے سے ہی بات ہوگی۔