فلم ’’دبنگ تھری‘‘ میں سوناکشی سنہا ہی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی

19  اپریل‬‮  2018

نیویارک (این این آئی)بولی وڈ کی آے والی ایکشن تھرلر فلم ’دبنگ تھری‘ کا سب کو انتظار ہے، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے کوئی اپڈیٹ موجود نہیں۔بولی وڈ بھائی جان سلمان خان کی اس ایکشن تھرلر فلم سیریز کی پہلی دونوں فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئیں جس کے بعد گزشتہ ایک سال سے اس کی تیسری فلم بنانے کی باتیں جاری ہیں۔اگرچہ فلم ساز اور سلمان خان کے بھائی ارباز خان اس بات کا اعلان کر چکے ہیں۔

کہ وہ ’دبنگ تھری‘ بنانے پر کام کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے فلم کی مکمل کاسٹ اور کام کے حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔پہلے تو اطلاعات تھیں کہ ’دبنگ تھری‘ میں سوناکشی سنہا کے بجائے دوسری اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا، تاہم بعد میں یہ خبر بھی سامنے آئی کہ تیسری فلم میں بھی وہی ’چلبل پانڈے‘ کی ’رجو‘ بنیں گی۔لیکن چند ہفتوں سے یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ ’دبنگ تھری‘ مرکزی کردار سوناکشی سنہا کے نہیں بلکہ ٹی وی اداکارہ مونی راؤ کا ہوگا۔لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں کہ مونی راؤ فلم میں سلمان خان کی ’رجو‘ بنیں گی۔ڈی این اے انڈیا نے اپنی خبر میں بتایا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ ’دبنگ تھری‘ میں مونی راؤ مرکزی کردار کریں گی۔خبر کے مطابق فلم میں مونی راؤ نہیں بلکہ سوناکشی سنہا ہی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، البتہ فلم میں مونی راؤ کو سلمان خان کی سابق محبوبہ کے طور پر دکھایا جائے گا۔اطلاعات ہیں کہ مونی راؤ ’دبنگ تھری‘ میں صرف 15 سے 20 منٹ کے کردار میں سلمان خان کی سابق محبوبہ کے طور پر نظر آئیں گی، تاہم فلم میں سوناکشی سنہا ہی ان کی ’رجو‘ بنیں گی۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کو کب ریلیز کیا جائے گا اور اس کی دیگر کاسٹ میں کون شامل ہوں گے، تاہم امکان ہے کہ فلم رواں برس کے آخر تک ریلیز کردی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…