ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے مظالم،معروف بھارتی اداکارہ میدان میں آگئی،مودی سرکار سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی ) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے 8 سالہ کشمیری بچی آصفہ کے ساتھ زیادتی اور قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچی کے ساتھ درندوں نے بہت برا برتائوکیا امید ہے متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کئی روز سے اس واقعے پر مکمل نظر رکھی ہوئی تھی تاہم گذشتہ دو روز سے میں نے یہ سب پڑھنا چھوڑ دیا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ جب تک متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں ملے گا تب تک میں افسردہ رہوں گی۔

فلم’’ راضی ‘‘کے نئے گانے کی ریلیز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے ضلع کہوٹہ میں ننھی آصفہ کا جس بے دردی سے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا وہ بہت ہی زیادہ اندوہناک واقعہ ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اس گھنائونے کام میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات خوفناک اور شرمناک ہیں، ایک لڑکی اور ایک عورت کو اس ملک میں سب سے زیادہ تحفظ ملنا چاہیے، اس وقت میرے جو جذبات ہیں وہ ناقابل بیان ہیں کیونکہ آصفہ کے واقعے کے بعد میرا دل بہت دکھا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…