ماہرہ خان کی اپنے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ویڈیو وائرل

18  اپریل‬‮  2018

کراچی (این این آئی) معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اپنے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ماہرہ خان بالی وڈ اداکار راج کپور اور نرگس کے مقبول ترین گیت ’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو‘پر پرفارمنس دیتی نظر آرہی ہیں۔ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کے ساتھ بھارت کی بھی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ماہرہ کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بھارتی میڈیا میں بڑی خبر کا درجہ اختیار کرلیتی ہے۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا کیانسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان کے ساتھ ان کے میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نظر آرہے ہیں۔ عدنان نہ صرف ماہرہ کو خوبصورت اور حسین بنانے کا کام کرتے ہیں بلکہ ان کے بہترین دوست بھی ہیں جس کا ثبوت یہ ویڈیو ہے جسے ماہرہ خان نے عدنان کی سالگرہ کے موقعہ پر بطور خاص بنایا ہے۔ ویڈیو میں ماہرہ 1956 کی سپر ہٹ فلم’چوری چوری‘ کے مقبول ترین گیت ’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو‘ پر پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہیں، اس ویڈیو کے ساتھ ماہرہ نے عدنان کیلئے پیغام بھی دیا ہے کہ وہ عدنان سے بہت محبت کرتی ہیں۔ اس گانے پر ماہرہ کے جذبات قابل تعریف ہیں۔ اس ویڈیو کواب تک لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں جب کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ماہرہ کے اس انداز کو بہت سراہا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ماہرہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ اداکار شہریار منور نظر آرہے ہیں دونوں مزاحیہ انداز میں رقص کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم ’سات دن محبت ان‘کے ٹیزر سے متعلق لوگوں کو آگاہ کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…