جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

پریانکا اور کترینہ سلمان خان کی ہیرؤئنز بنیں گی

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی نئی فلم ’بھارت‘ کے لئے دو اداکارائوں کے نام سامنے آگئے۔بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی سلمان خان کی سپر ہٹ فلم ’سلطان اور ٹائیگر زندہ ہے‘ کی مقبولیت کے بعد یہ جوڑی ایک بار پھر فلم ’بھارت‘ کے ذریعے ہلچل مچانے آرہی ہے جب کہ فلم میں مرکزی کردار کے لئے کئی روز سے پریانکا اور کترینہ کے نام کو لیکر قیاس آرائیاں جاری تھیں تاہم فلم کو

چار چاند لگانے کے لئے سلمان خان کے مد مقابل اداکارائوں کے نام بھی منظر عام پر آگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی نئی فلم ’بھارت‘ میں سلو میاں کے مدمقابل پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف کے نام فائنل کیے گئے ہیں جب کہ دونوں اداکارائیں دبنگ خان کے ہمراہ فلم میں اہم کردار ادا کریں گی۔واضح رہے کہ پریانکا اور کترینہ کیف پہلی بار ایک ساتھ فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان ہمراہ جلوہ گر ہوں گی جب کہ فلم 2019 میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…