منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پریانکا چوپڑا نے شاہ رخ کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شاہ رخ خان کے ساتھ تعلقات اور کرینہ کپور کے ساتھ دشمنی کی افواہوں سے متعلق خاموشی توڑ دی۔اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، پریانکا نے بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا سکہ جمایا ہے تاہم اپنے کیریئر کے دوران انہیں کئی اسکینڈلز کا سامنا بھی رہا ہے۔

جس کے بارے میں پریانکا عام طور پر بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔کیریئر کی ابتدا ہی میں پریانکا چوپڑا اور کرینہ کپور ایک دوسرے کی سخت حریف بن گئی تھیں۔ فلم ’’اعتراض‘‘ کے بعد دونوں کی دشمنی میں مزید اضافہ ہوگیا تھا اور دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔فلم’’ہیروئن‘‘کی ریلیز کے بعد کرینہ نے پریانکا پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی فلم پریانکا کی فلم’’فیشن‘‘سے کہیں زیادہ بہتر ہے کیا ہوا اگراس نے نیشنل ایوارڈ نہیں جیتا جس پر پریانکا نے کرینہ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کرینہ پر انگور کھٹے ہیں والی مثال فٹ بیٹھتی ہے کیونکہ جب کسی کو کوئی چیز نہیں ملتی تو وہ ایسا ہی کہتا ہے۔ایک شو کے دوران پریانکا نے کرینہ کے ساتھ اپنی دشمنی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا میں بہت ایمان دار ہوں اور مجھے معلوم ہے کون میرا دوست ہے اور کون نہیں جو لوگ میرے دوست ہیں انہیں میں خود سے قریب رکھتی ہوں۔اسی شوکے دوران انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ان تمام افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کروں گی جو میرے اور شاہ رخ خان کے متعلق میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہیں، کیونکہ ہم عوامی شخصیات ہیں اور یہ تمام افواہیں اور اسکینڈلز ہماری زندگی کا حصہ ہیں۔ ہماری زندگیوں میں کیا چل رہا ہے لوگوں کو یہ جاننے کا حق ہے۔ چاہے وہ ان افواہوں پر یقین کرتے ہیں یا نہیں، میرے تردید کرنے سے یہ افواہیں غلط ثابت نہیں ہوجائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…