کالے ہرن شکار کیس کے بعد سلمان خان کو سب سے بڑا جھٹکا وائلڈ لائف کنٹرول بیورو نے سلمان خان کو اپنی ویب سائٹ پر مجرم قرار دے دیا

15  اپریل‬‮  2018

ممبئی (این این آئی) کالے ہرن کو مارنے کے جرم میں عدالت نے20سال بعد ’’ملزم ‘‘ سلمان خان کو’’ مجرم‘‘ قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی تو انہیں فوری جودھ پور جیل میں منتقل کر دیا گیا تھاتاہم جیل میں دو دن گزارنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔بھارتی عدالت کی جانب سے مجرم قرار دینے کے بعد اب سلمان خان کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ’’وائلڈ لائف کنٹرول بیورو‘ ‘

نے بھی انہیں اپنی ویب سائٹ پر مجرم قرار دے دیا ہے اور سلمان خان سے جڑی ساری تفصیل کے ساتھ ان کی تصویر بھی مجرموں کی فہرست میں اپلوڈ کر دی ہے۔وائلڈ لائف کنٹرول بیورو کی جانب سے ان کی ویب سائٹ پر مجرموں کے نام، پتہ اور ان مجرموں کو دی جانے والی سزا کی تفصیل بیان کی گئی ہے ، اس فہرست میں سلمان خان کا نام 39ویں نمبر پر ہے۔ فہرست میں ان مجرموں کے نام ہیں جنہوں نے ایسے جانوروں کا شکار کیا جن کا شمار معدومیت کے خطرے سے دوچار نسل میں ہوتا ہے۔فہرست کی خاص بات یہ ہے کہ اس لسٹ میں شائع ہونے والے کئی مجرموں کی تصویر کے بغیر تفصیلات فراہم کی گئی ہیں لیکن سلمان خان کیونکہ بالی ووڈ کے ایسے ہیرو ہیں کہ جن کی لاکھوں تصویریں با آسانی نیٹ پر موجود ہیں اس لئے سلمان خان کی تصویر کے ساتھ تفصیلات اپلوڈ کی گئی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…