پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

کرینہ کپور نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرکے سب کو حیران کردیا

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) نامور اداکارہ کرینہ کپور خان نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرکے تمام لوگوں کو حیران و پریشان کردیا۔کرینہ کپور خان باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین بیوی اور ماں بھی ہیں۔ اداکار سیف علی خان اورکرینہ کپور گزشتہ 6 برسوں سے ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزاررہے ہیں جب کہ دونوں کا ایک بیٹا تیمورعلی خان بھی ہے دونوں دیگر جوڑوں کیلئے مثال ہیں لیکن کرینہ کپور نے اب

دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔دراصل بھارتی میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کرینہ کپور اور مس ورلڈ 2018 مانوشی چھلرکسی شادی میں شرکت کرتی نظر آرہی ہیں۔موقع کی مناسبت سے دونوں بھاری لباس اور زیورات میں انتہائی حسین لگ رہی ہیں تاہم مانوشی شادی کے ماحول سے لطف اندوز نہیں ہورہیں اور کہہ رہی ہیں شادی کا کھانا اچھا ہے جس پر کرینہ کہتی ہیں جب شادی بورنگ ہوتی ہے تو سب یہی کہتے ہیں لیکن تم اپنی شادی ایسے نہیں کرنا۔جس کے بعد مانوشی کرینہ کو اپنے شادی کے خوابوں کے بارے میں بتاتی ہیں جسے سن کر کرینہ کپور اتنی زیادہ متاثر ہوجاتی ہیں کہ فوراً کہتی ہیں’’مجھے بھی کرنی ہے شادی‘‘۔ جس پر مانوشی حیران ہوکر انہیں دیکھتی ہیں اور کہتی ہیں آپ کی شادی پہلے ہی ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو دراصل زیورات کے اشتہارکی ہے جس کی کرینہ اور مانوشی برانڈ ایمبسیڈر ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…