منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’مفلسی کی زندگی کا ذکر کیا ،مفلسی کی موت بھی اچھی نہیں ‘‘ مفلسی نے ببو برال کے گھر میں ڈیرہ ڈال لیا،بیٹی کس کام پر مجبور ہوگئی؟جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (سی پی پی)مشہور شاعر ریاض خیر آباد نے کیا خوب کہا ہے کہ ،’’مفلسی کی زندگی کا ذکر کیا ،مفلسی کی موت بھی اچھی نہیں ‘‘معروف کامیڈین ببو برال کی وفات کے بعد مفلسی نے ان کے گھر میں ڈیرہ ڈال لیا،بیٹی تعبیر برال نے خاندان کو کسم پرسی کی حالت میں دیکھ کر سٹیج کا رخ کرلیا۔پاکستانی شائقین کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے معروف کامیڈین ببو برال کی کی بیٹی تعبیر برال کی تصاویر سوشل میڈیا پر

شیئر ہوئیں تو نوجوان دیکھتے ہی رہ گئے لیکن وہ آج کل کیا کر رہی ہیں؟ یہ جان کر ہر آنکھ ہی اشکبار ہو گئی۔ببو برال کی وفات کے بعد ان کا خاندان شدید مفلسی کا شکار ہے جس کی غربت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مرحوم کامیڈین کی بیوہ ثوبیہ، اپنی 17 سالہ بیٹی تعبیر کو سکول سے نکلوا کر سٹیج پر پرفارم کروانے پر مجبور ہیں۔ ببو برال کی بیوہ ثوبیہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی نہایت معصوم تھی اور اس نے اداکاری اور رقص کی باقاعدہ تربیت بھی حاصل نہیں کی تھی لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے مجھے اسے سٹیج پر بھیجنے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔ تعبیر برال لاہور کے سٹی سکول میں او لیولز کی طالبہ تھیں تاہم والد کی موت کے بعد ان کا گھرانہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گیا۔ معروف کامیڈین کی بیوہ اپنی دو بیٹیوں اور دو بیٹوں کے ساتھ لاہور میں 545 گز کے کرائے کے مکان میں رہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل اتنے کٹھن حالات کا کبھی سامنا نہیں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…