منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

اداکارہ عائشہ خان پاک فوج کے میجر کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 14  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سابق اداکارہ عائشہ خان ٗمیجر عقبہ حدید ملک سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ خان کے نکاح میں رشتے داروں اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی اور دلہا دلہن کو زندگی کے نئے سفر پر مبارک باد پیش کی۔عائشہ خان ہمیشہ کی طرح اپنے نکاح کی تقریب میں بھی خوبصورت اور دلکش نظر آئیں ٗانہوں نے ہلکے سنہرے رنگ کے روایتی غرارے کا انتخاب کیا تھا۔سوشل میڈیا پر اداکارہ کی

مہندی کی تصاویر تو پسند کی جا ہی رہی تھیں اور اب ان کے نکاح کی تصاویر بھی مقبول ہوچکی ہیں۔عائشہ خان کے چاہنے والوں نے ان کے نکاح پر بے حد خوش ہیں اور مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ ولیمے کی تقریب (آج) اتوار 15 اپریل کو ہوگی۔واضح رہے کہ اداکارہ نے شادی کے باعث شوبز کیریئر کو خیرباد کہہ دیا ہے جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…