جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

روینہ ٹنڈن کا اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ روینا ٹنڈن نے کہا ہے کہ عوامی شخصیات ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ان پر کبھی بھی کسی وقت بھی کھلے عام تنقید کی جاسکتی ہے۔ماضی کی ’مست مست گرل‘ کے مطابق عوامی شخصیت کو ہر وقت اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔1990 کی مقبول ترین بولی وڈ ہیروئنز میں شمار ہونے والی روینا ٹنڈن نے یہ بات اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہی۔

انہوں نے یہ ٹوئیٹ اس وقت کی جب انہیں ٹوئٹر پر تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنایا گیا۔43 سالہ اداکارہ کو اس وقت ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب انہوں نے 7 اپریل کو اپنے بیٹے کی جانب سے ’سوئمنگ‘ میں 3 گولڈ میڈل اور ایک برونز میڈل جیتنے کی خوشی کا اظہار کیا۔روینہ ٹنڈن نے 7 اپریل کو اپنے 12 سالہ بیٹے رنبیر تھدانی کی جانب سے جیتے جانے والے 3 گولڈ میڈلز اور ایک برونز میڈل کے ساتھ انہیں ملنے والے سرٹیفکیٹ کی تصویر شیئر کی۔اداکارہ کی جانب سے کی جانے والی ٹوئیٹ کے بعد انہیں کئی افراد نے تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ یہ میڈلز اور سرٹیفکیٹ پیسوں سے خریدے گئے ہیں۔اداکارہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں بے وقوف قرار دیا اور لکھا کہ منفی سوچ چھوڑ کرمثبت انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔اداکارہ نے ایسے لوگوں کو فرسٹریشن کا شکار بھی قرار دیا۔تاہم کئی افراد نے اداکارہ کو بیٹے کی کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی اور انہیں تجویز دی کہ تنقید کرنے والوں کو جواب دینے کی ضرورت نہیں۔روینہ ٹنڈن نے خود پر مسلسل تنقید ہونے پر سلسلہ وار ٹوئیٹ کیں اور انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹوئیٹ کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’عوامی شخصیات تنقید کے لیے کھلی ہوتی ہیں، انہیں کوئی بھی تنقید کا نشانہ بنا سکتا ہے-تاہم اداکارہ نے اپنی ٹوئیٹ میں یہ بھی کہا ٹوئٹر پر صرف عوامی شخصیات کو ٹرول کیا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…