کرینہ کپور کی اپنے بیٹے تیمور علی خان کو کرکٹر بنانے کی خواہش

  جمعرات‬‮ 12 اپریل‬‮ 2018  |  9:45

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کو کرکٹر بنانے کی خواہش ظاہر کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ’میں ہمیشہ ہی اداکارہ بننا چاہتی تھی اور اس پیشہ میں 18 سال کام کرنے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ میں کچھ اور کرنے کا سوچوں کیوں کہ میں اداکاری کے بغیر زندگی کا تصور ہی نہیں کر سکتی۔کرینہ کا تیمور سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہنا تھا

کہ تیمور کے جین میں کرکٹ اور اداکاری دونوں ہی شامل ہیں کیوں کہ تیمور کے دادا ٹائیگر پتوڈی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے جب کہ اس کی نانی، والد اور میرا تعلق اداکاری سے ہے لیکن میری خواہش ہے کہ تیمور بڑا ہو کر کرکٹر بنے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کی بے بو اور سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور کو بھارتی ریاست مہاراشٹر کی جانب سے مہاراشٹیرین ایوارڈ سے نوازہ گیا اور آج کل فلم ’ویر دی ویڈنگ ‘کی پرموشن میں مصروف عمل ہیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎