منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی کامیڈین کپل شرما کا نیا شو ایک ماہ کیلئے بند کردیاگیا

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی کامیڈین کپل شرما کا نیا شو ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ بھی چینل انتظامیہ نے ایک ماہ کے لیے بند کردیا۔کپل شرما ’ ’دی کپل شرما شو‘‘ کے آف ایئر ہونے کے بعد طویل عرصہ چھوٹی اسکرین سے دور رہے تھے اور انہوں نے ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ سے ٹی وی پر واپسی کی تھی۔تاہم کامیڈین کپل شرما کا نیا شو بھی لوگوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہا اور شو کی ریٹنگ بھی سابقہ شو سے کم رہی۔

جس نے اداکار سمیت چینل انتظامیہ کو بھی پریشان کردیا ہے۔کپل شرما نئے شو کے آغاز سے ہی تنازعات کا شکار ہیں، انہوں نے شو کی شوٹنگ مسلسل منسوخ ہونے اور کم ریٹنگ کی خبر لگانے والے صحافی کو فون کرکے دھمکیاں بھی دی تھیں۔کپل شرما کئی مرتبہ طبیعت کی خرابی کے باعث اپنے نئے شو کی شوٹنگ بھی کئی بار ملتوی کرچکے ہیں، گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کے ساتھ شو کی شوٹنگ بھی آخری وقت میں کینسل کردی گئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینل کی انتظامیہ نے بار بار شوٹنگ منسوخ ہونے پر ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ کو ہی ایک ماہ کے لیے بند کردیا ہے۔کپل شرما کے نئے شو کی شوٹنگ نہ ہونے کے باعث پرانی اقساط ٹیلی کاسٹ کی جارہی تھیں جس پر انتظامیہ نے شو کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…