کینسر کے مرض میں مبتلا اداکارعرفان خان کی حالت انتہائی تشویشناک

12  اپریل‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار عرفان خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا اداکار کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عرفان خان نے گزشتہ ماہ افسوسناک خبر سناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نیورو اینڈو کرائن کینسر نامی موذی مرض میں مبتلا ہیں تاہم ان کی بیماری ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

بعد ازاں عرفان خان علاج کی غرض سے بیرون ملک چلے گئے تھے جہاں ان کا علاج جاری ہے لیکن بھارتی صحافی عمیر سندھو نے انکشاف کیا ہے کہ عرفان خان کی طبیعت مسلسل بگڑ رہی ہے اور وہ صحت یابی کی جانب جانے کے بجائے مزید بیمار ہوتے جارہے ہیں۔عمیر سندھو نے اداکار عرفان خان کے انتہائی قریبی ذرائع اور ان کے گھر والوں کی وساطت سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’عرفان خان کینسر کی ابتدائی نہیں بلکہ آخری اسٹیج پر ہیں جب کہ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ وہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک زندہ نہیں رہیں گے۔صحافی عمیر سندھو کی جانب سے خبر پوسٹ کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ ٹوئٹ ہٹادی گئی تھی لیکن اس وقت تک یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی تھی۔واضح رہے کہ عرفان خان کو بالی ووڈ میں بہترین اداکاری پر پدماشری، نیشنل اور فلم فیئر ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے اور وہ ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں ’’جراسک ورلڈ‘‘ اور ’’لائف آف پائی‘‘ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…