ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

سلمان خان کا سکول کیلئے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)جیل میں دو راتیں گزارنے والے سلمان خان نے اسکول کے سالانہ فنکشن میں شرکت کی اور اسکول کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔فنکشن میں سلو میاں نے شرکت کی اور بچوں کے ساتھ خوب تصاویر بھی بنوائیں۔صوصی بچوں کے اسکول میں شرکت کے موقع پر سلمان خان کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہ رہا، تصاویر اور ویڈیوز بنوانے کا سلسلہ رکا تو سلو میاں نے جاتے ہوئے اسکول کے لیے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ سلمان خان کو چند روز قبل کالے ہرن شکار کیس میں جودھ پور کی عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم دو روز بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔دبنگ خان رہائی کے فوراً بعد ممبئی پہنچے تو وہاں اْن کی توقعات کے برعکس مداحوں کی جانب سے پرشاندار استقبال کیا گیا جس نے سلو میاں کو آبدیدہ کردیا۔اس موقع پر سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی رہائی کے بعد شاندار استقبال کئے جانے پر آبدیدہ انداز میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بْرے وقت میں میری ساتھ رہنے پر، میری حمایت کرنے پر اور بے انتہا محبت کرنے پر شکر گزار ہوں۔سلمان خان نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم ریس 3 کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس میں دبنگ خان کے علاوہ انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس، ثاقب سلیم شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…