ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکاررنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون سے شادی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ان دونوں کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔بالی ووڈ میں پچھلے کچھ دنوں سے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کی افواہیں گرم ہیں، یہاں تک کہا جارہا تھا کہ دونوں رواں سال کے آخر میں سوئزرلینڈ کے خوبصورت
مقام پر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق دونوں کیوالدین آپس اس حوالے سے مشاورت بھی کرچکے ہیں ۔ دونوں اداکاروں کے مداح اپنے پسندیدہ اسٹارز کی شادی کا سن کر بے حد خوش تھے تاہم اب رنویر کے حالیہ بیان نے مداحوں کی خوشی پر پانی پھیردیا ہے۔