منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

71کی جنگ کے بعد کشمیر پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا جا رہا تھا مگر پھر ذوالفقار علی بھٹو نے پانسہ پلٹ دیا،بھا رتی خفیہ فائلزمیں درج ذوالفقار علی بھٹو کا ایسا کارنامہ کہ بھارت آج بھی اس پر پیچ و تاب کھاتا ہے

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف صحافی اور کئی کتابوں کے مصنف سہیل وڑائچ نے اپنے ایک کالم میں بھارتی صحافی کلدیپ نائر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کلدیپ نائر کو بھارتی فارن آفس کی خفیہ فائلوں تک رسائی حاصل تھی اور انہوں نے اپنی کتاب میں ان فائلوں میں موجود کئی راز آشکار کئے ہیں۔ سہیل وڑائچ لکھتے ہیں کہ مشرقی پاکستان کی

علیحدگی کے حوالے سے کلدیپ نائر نے انکشاف کیا کہ یحییٰ خان اور شیخ مجیب میں یہ طے ہو گیا تھا کہ مغربی پاکستان اسمبلی اور مشرقی پاکستان اسمبلی کی بنیاد پر دو کمیٹیاں بنائی جائیں جو الگ الگ آئینی مسودے تیار کر یں ذوالفقار علی بھٹو اسے پاکستان کی تقسیم سمجھتے ہوئے، ماننے پر تیار نہ ہوئے۔اسی طرح کلدیپ نائر نے شملہ معاہدہ کے حوالے سے بھی یہ راز ظاہر کیا کہ آخری وقت ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے قلم سے مسودے میں اضافہ کیا مسودے میں تحریر تھا کہ دونوں ملکوں کی افواج 16دسمبر 1971 کی پوزیشنز پر لائن آف کنٹرول پر چلی جائیں گی۔ بھٹو صاحب نے قلم سے اضافہ کیا’’بغیر اس موقف کو تبدیل کئے جو دونوں ملکوں کا پہلے سے طے شدہ موقف ہے‘‘ ظاہر ہے اس کا مطلب یہ تھا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر پر اپنا موقف رکھنے کا حق شملہ معاہدے کے بعد بھی حاصل رہے گا۔دریں اثنا سہیل وڑائچ ایک جگہ مزید لکھتے ہیں کہ اپنے صحافیانہ تجسس کی وجہ سے کلدیپ نائر نے بہت سے سربستہ رازخفیہ فائلوں سے نکال کر لوگوں کے سامنے رکھ دئیے۔معاہدہ تاشقند کے حوالے سے بھٹو جس خفیہ معاہدےیاشق کی بات کرتے تھے وہ کلدیپ نائر نے بھارتی فارن آفس کی فائلوں سے نکا ل کر اپنی کتاب میں شائع کر دی۔ یہ دراصل صدر ایوب خان کے ہاتھ سے لکھے ہوئے یہ الفاظ تھے’’بغیر طاقت کے استعمال کے ‘‘ جو کہ پہلے سے ٹائپ شدہ معاہدے میں

بھارتی وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے کہنے پر شامل کئے گئے تھے۔کلدیپ نائر نے انکشاف کیا کہ جب شاستری نے اپنی بیوی کوتاشقند سے دہلی فون کیا تو اس نے معاہدے پر دستخط کرنے کے حوالے سے منفی رد عمل کا اظہار کیا اور شاستری جی کو یہ بھی بتا دیا کہ بھارت میں لوگ بہت ناراض ہیں بس اسی دبائو سے شاستری کا ہارٹ فیل ہو گیا اور وہ تاشقند میں ہی وفات پا گئے۔ کلدیپ نائر نے اپنی کتاب میں اس بات کا اشارہ بھی دیا گیاکہ شاستری کو روسی خفیہ ایجنسی نے زہر دیا تاکہ روس نواز اندرا گاندھی کو بھارت میں بر سر اقتدار لایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…