پیر‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

خلیجی ممالک جانے والے شہری سامان میں یہ اشیا ہرگز نہ رکھیں، ورنہ۔۔۔

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے خلیجی ممالک جانے والے پاکستانی مسافروں کو خشخاش کے بیج ساتھ لے جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس معاملے میں قانونی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

بیورو کے مطابق پاکستان میں خشخاش کھانے پکانے اور بیکری مصنوعات میں استعمال کرنا معمول کی بات ہے اور یہاں اس کی اجازت بھی ہے، تاہم کئی خلیجی ممالک میں اسے ممنوعہ اشیا میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ خشخاش کا افیون کے پودے سے حاصل ہونا اور اس میں مورفین و کوڈین جیسے اجزا کی معمولی مقدار کا موجود ہونا ہے۔حکام نے وضاحت کی ہے کہ خلیجی ممالک میں خشخاش کے بیج اپنے ساتھ لے جانے، انہیں ذخیرہ کرنے یا سامان میں موجود ہونے پر بھی قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔ چاہے بیج کسی کھانے میں شامل ہوں، سامان میں تھوڑی مقدار میں رہ گئے ہوں یا کپڑوں اور بیگ پر ان کے معمولی ذرات موجود ہوں، اس کے باوجود مسافر کو قانون کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔بیورو کا کہنا ہے کہ خلیجی ریاستوں میں منشیات سے متعلق قوانین انتہائی سخت ہیں اور ان پر عمل درآمد کے دوران کسی شخص کی نیت کو بنیاد بنا کر رعایت نہیں دی جاتی، بلکہ ممنوعہ اشیا کی موجودگی پر سخت کارروائی کی جاتی ہے۔متحدہ عرب امارات میں 2021 کے انسدادِ منشیات قانون کے تحت خشخاش کے بیج کنٹرول شدہ اشیا میں شامل ہیں، لہٰذا اجازت کے بغیر ان کی ملکیت یا نقل و حمل جرم تصور کی جاتی ہے۔

سعودی عرب میں بھی خشخاش کے بیجوں کو منشیات کے قانون کے تحت ممنوع قرار دیا گیا ہے اور خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو مقدمات، بھاری مالی جرمانوں، ملک بدری اور مستقبل میں متعلقہ ملک میں داخلے پر طویل مدت یا مستقل پابندی جیسے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دیگر خلیجی ممالک میں بھی خشخاش کے بیجوں سے متعلق سخت پابندیاں نافذ ہیں، اس لیے پاکستانی مسافروں کو سفر سے قبل اپنے سامان کی اچھی طرح جانچ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بوسنیا میں چار دن


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…