ہفتہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

کینیڈا میں پاکستانی نژاد ذیشان واہلہ کی بڑی کامیابی، برٹش کولمبیا کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

وکٹوریہ(این این آئی)کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کی نئی کابینہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین سیاست دان ذیشان واہلہ کو وزیر مملکت برائے ہائوسنگ مقرر کردیا گیا ہے۔

صوبے کے نئے وزیرِ اعلیٰ لورن ڈورکسن نے اپنی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ہائوسنگ کے شعبے میں اہم ذمہ داری سونپی ہے۔برٹش کولمبیا حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری فہرست کے مطابق ذیشان واہلہ وزیر مملکت برائے ہاسنگ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ ہاسنگ کا مرکزی قلم دان وزیر کیتھی اون اسٹڈ کے پاس ہے جبکہ ذیشان واہلہ اس شعبے میں وزیرِ مملکت کے طور پر کام کریں گے۔لورن ڈورکسن نے برٹش کولمبیا کے 38ویں وزیرِ اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب صوبائی دارالحکومت وکٹوریہ کے گورنمنٹ ہائوس میں منعقد ہوئی، جہاں دیگر وزرا نے بھی اپنے عہدوں کا حلف لیا۔

نئی کابینہ میں ذیشان واہلہ کے علاوہ جنوبی ایشیائی پس منظر رکھنے والے دیگر سیاست دانوں کو بھی اہم ذمہ داریاں دی گئی ہیں، جسی سہوتا کو وزیرِ عوامی تحفظ اور ہرمین بھنگو کو وزیر مملکت برائے محنت مقرر کیا گیا ہے۔24 اکتوبر 2026 کو ہونے والے صوبائی انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے اکثریت حاصل کی تھی، جس کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کا مرحلہ مکمل ہوا۔نئی کابینہ میں ذیشان واہلہ کی شمولیت کو کینیڈا میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی تقرری سے برٹش کولمبیا کی حکومت میں جنوبی ایشیائی پس منظر رکھنے والے سیاست دانوں کی نمائندگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ورنہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…