ہفتہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی) کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ ہے جس کے تحت آئندہ ماہ دسمبر میں سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا اضافہ 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ تک بڑھنے کا تخمینہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دسمبر میں بجلی کی قیمت کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں بجلی کی قیمتوں اور صارفین پر پڑنے والے اضافی مالی بوجھ کے حوالے سے تفصیلات پیش کی گئیں۔ذرائع کے مطابق اس وقت ملک بھرکے بجلی صارفین سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ اداکر رہے ہیں تاہم نومبر کے مقابلے میں آئندہ ماہ دسمبر میں بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ مزید ایک روپے 33 پیسے فی یونٹ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو بجلی کی قیمت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے، جبکہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی صارفین پر کم سے کم بوجھ منتقل ہو۔

ذرائع کے مطابق بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے جولائی تا ستمبر 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں نیپرا میں درخواست دائر کرکے ایک روپے 34 پیسے فی یونٹ کا اضافہ آئندہ 3 ماہ کے لیے مانگا ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا سماعت بھی کرچکا ہے، جس کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔اس کے علاوہ اکتوبر 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ کے لیے کیے جانے کا امکان ہے۔



کالم



ورنہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…