جمعرات‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن کی جانچ کیلئے خودکار نظام متعارف کر ادیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان کے انکم ٹیکس گوشواروں کی جانچ کے لیے نیا خودکار نظام متعارف کرا دیا

جس کے تحت ریٹرن میں غلطی یا تضاد کی نشاندہی پر فوری کارروائی کے بجائے پہلے ٹیکس دہندہ کو وضاحت کا موقع دیا جائے گا۔ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس رولز میں نیا رول 38 بی شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت خودکار نظام ٹیکس ریٹرن میں غلطیوں اور قانونی مسائل کی نشاندہی کرے گا۔ٹیکس ریٹرن میں کسی غلطی یا فرق کی نشاندہی ہونے پر ٹیکس دہندہ کو آئی آر آئی ایس سسٹم کے ذریعے آن لائن انتباہ بھیجا جائے گا۔ ٹیکس دہندہ کو غلطی درست کرنے یا اپنا مقف پیش کرنے کے لیے کم از کم 7 دن دیے جائیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق مقررہ مدت میں جواب موصول نہ ہونے پر ٹیکس دہندہ کو دوبارہ یاد دہانی بھیجی جائے گی، جس کے بعد جواب دینے کے لیے مزید کم از کم 7 دن فراہم کیے جائیں گے۔متعلقہ انکم ٹیکس افسر بھی ٹیکس دہندہ کو پیشگی انتباہ بھیج سکے گا، جبکہ موصول ہونے والے جواب کا جائزہ متعلقہ افسر لے گا۔ جواب تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے گی۔ایف بی آر کے مطابق نئے نظام کے تحت تمام انتباہات، ٹیکس دہندگان کے جوابات اور متعلقہ کارروائیوں کا ریکارڈ ڈیش بورڈ پر محفوظ رکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…