جمعرات‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

بائنانس میں 6.3 ارب ڈالرز کی چوری، ہیکرز نے جعلی نوکری کے انٹرویوز کا سہارا لیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

نیویارک (این این آئی)کرپٹو کرنسی کے بڑے تجارتی مرکز بائنانس میں 6.3 ارب ڈالرز کی چوری کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کمپنی نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز نے جعلی ملازمت کے انٹرویوز اور اشتہارات میں چھپے نقصان دہ سافٹ ویئر کے ذریعے حملے کی منصوبہ بندی کی۔رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے 2 سافٹ ویئر انجینئرز کو جعلی ملازمت کے انٹرویوز کے ذریعے نشانہ بنا کر ان کے کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کی جس کے بعد تیسرے انجینئر کے کمپیوٹر کو استعمال کرتے ہوئے رقم چوری کی گئی، مبینہ طور پر شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے کئی ماہ تک کمپنی کے انجینئرز کو دھوکا دینے کے لیے منظم جال بچھایا۔بائنانس کے مطابق 2026 میں اس کی سیکیورٹی ٹیم نے شمالی کوریا سے مبینہ طور پر منسلک 57 سائبر حملوں کو ناکام بنایا، ان حملوں میں جعلی انٹرویوز، ڈیولپمنٹ ٹولز کے بھیس میں نقصان دہ سافٹ ویئر، تبدیل شدہ سافٹ ویئر پیکجز، برازر ایکسٹینشنز اور جعلی ویڈیو کانفرنسنگ سافٹ ویئر استعمال کیے گئے۔

رپورٹ میں امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی تازہ معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے حملے کا ذمے دار شمالی کوریا کو قرار دیا گیا ہے تاہم پیانگ یانگ اس الزام کو مسترد کر چکا ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ اب تک تقریبا 2 ارب 85 کروڑ ڈالرز کے اثاثے منجمد کیے گئے یا روک لیے گئے ہیں جبکہ متاثرہ ٹوکنز میں سے 98 فیصد کی مالیت کمپنی اپنے فنڈز سے پوری کر چکی ہے۔بائنانس نے واضح کیا کہ سائبر حملے کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصان کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…