اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سردیوں کے موسم میں گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے کے اوقات کا اعلان کردیا ہے،
جس کے تحت روزانہ تین مقررہ اوقات میں گیس دستیاب ہوگی۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ناشتے کی تیاری کے لیے صبح 6 بج کر 30 منٹ سے 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جبکہ دوپہر کے کھانے کے اوقات میں سہ پہر 12 بجے سے 2 بج کر 30 منٹ تک صارفین کو گیس میسر ہوگی۔اسی طرح رات کے کھانے کی تیاری کے لیے شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔
ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سردیوں کے دوران حکومتی پالیسی اور ہدایات کے تحت گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی میں فوقیت دی جائے گی۔واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی سندھ اور بلوچستان میں قدرتی گیس کی ترسیل اور تقسیم کی ذمہ دار ہے اور ان دونوں صوبوں میں لاکھوں صارفین کو سہولت فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کا گیس پائپ لائن نیٹ ورک تقریباً 55 ہزار کلومیٹر کے وسیع علاقے پر مشتمل ہے۔



















































