منگل‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

جرمنی میں نوکریوں کی بھرمار، پاکستانیوں کے لیے بڑا موقع آگیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جرمنی نے پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے آئی ٹی ماہرین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیت یافتہ اور تجربہ کار افراد کی کمی کے باعث جرمن کمپنیوں کو بڑی تعداد میں ہنرمند ملازمین کی ضرورت ہے۔رپورٹس کے مطابق جرمنی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تقریباً ایک لاکھ 9 ہزار نوکریاں خالی ہیں۔ ان آسامیوں کے باعث بیرون ملک ملازمت تلاش کرنے والے پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کے لیے بھی روزگار کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔جرمنی میں خاص طور پر سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، ڈیٹا سائنس، سائبر سیکیورٹی اور ایپلی کیشن سپورٹ کے شعبوں میں ماہرین درکار ہیں۔ سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کے شعبے میں مختلف پروگرامنگ زبانوں کے ذریعے کمپیوٹر اور موبائل ایپلی کیشنز تیار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے افراد کی ضرورت ہے، جبکہ ڈیٹا سائنس کے ماہرین سے بڑی مقدار میں ڈیٹا کا تجزیہ کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مسائل کے حل تلاش کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔اسی طرح آئی ٹی سیکیورٹی کے شعبے میں ایسے پروفیشنلز مطلوب ہیں جو اداروں کے اہم ڈیٹا کو سائبر حملوں سے محفوظ بنانے اور مؤثر حفاظتی نظام تشکیل دینے کی مہارت رکھتے ہوں۔

ایپلی کیشن سپورٹ کے لیے ایس اے پی اور شیئر پوائنٹ جیسے سافٹ ویئر اور سسٹمز کی دیکھ بھال، انہیں فعال رکھنے اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے ماہرین کی ضرورت بھی موجود ہے۔پاکستانی آئی ٹی ماہرین جرمنی میں ملازمت حاصل کرنے کے بعد متعلقہ شرائط پوری کرکے رہائشی اجازت نامے یا یورپی یونین بلیو کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے تسلیم شدہ یونیورسٹی سے ڈگری رکھنے والے امیدوار اہل ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب یونیورسٹی کی ڈگری نہ رکھنے والے افراد بھی مناسب عملی تجربے اور دیگر مقررہ تقاضوں پر پورا اترنے کی صورت میں بعض ورک ویزا کیٹیگریز کے تحت درخواست دے سکتے ہیں۔جرمنی میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانی شہری سب سے پہلے سرکاری ویب سائٹ ’Make it in Germany‘ پر جا کر دستیاب کوئیک چیک ٹول کے ذریعے اپنی اہلیت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ اس کے بعد ویب سائٹ پر ملازمتوں کی تلاش اور درخواست دینے کے طریقہ کار سے متعلق رہنمائی حاصل کرکے اپنی قابلیت اور تجربے سے مطابقت رکھنے والی آسامیوں کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔جرمنی کی سرکاری ویب سائٹ ’Make it in Germany‘ پر آئی ٹی کے شعبے میں دستیاب ملازمتوں، ورک ویزا کے تقاضوں اور درخواست جمع کرانے کے مراحل سے متعلق مزید معلومات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…