پیر‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ایپل کا نیا سب سے پتلا آئی فون کیسا ہوگا؟

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایپل کی جانب سے اپنے سب سے پتلے اسمارٹ فون آئی فون ایئر کا نیا ماڈل ’آئی فون ایئر 2‘ 2027 کی پہلی سہ ماہی میں متعارف کرائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ فون آئی فون 18 اسٹینڈرڈ اور آئی فون 18 ای کے ساتھ پیش کیا جاسکتا ہے۔رواں سال ستمبر میں ایپل نے آئی فون 18 پرو سیریز اور اپنا پہلا فولڈ ایبل فون آئی فون ڈو متعارف کرایا تھا۔ اب سامنے آنے والی ایک نئی لیک میں آئی فون ایئر 2 کے ممکنہ فیچرز اور اس میں کی جانے والی اہم تبدیلیوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق نئے آئی فون ایئر 2 میں ایپل کی اے 20 سیریز کا پراسیسر استعمال کیا جائے گا۔ یہی چپ سیٹ آئی فون 18 پرو ماڈلز اور آئی فون ڈو میں بھی دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اگر یہ تفصیلات درست ثابت ہوئیں تو نیا ماڈل اپنے سابقہ ورژن سے زیادہ تیز اور طاقتور ہوگا، جس میں اے 19 پرو چپ موجود تھی۔نئے فون میں کیمرے کے شعبے میں بھی بڑی تبدیلی متوقع ہے۔ پہلے آئی فون ایئر کے پچھلے حصے پر صرف 48 میگا پکسل کا ایک کیمرا دیا گیا تھا، تاہم آئی فون ایئر 2 میں ڈوئل کیمرا سیٹ اپ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس میں 48 میگا پکسل کا مرکزی کیمرا برقرار رہے گا، جبکہ اس کے ساتھ 48 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا بھی فراہم کیا جاسکتا ہے۔بیٹری کی گنجائش بڑھانا بھی نئے ماڈل کی نمایاں اپ گریڈز میں شامل ہوگا۔

پہلے آئی فون ایئر میں 3149 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی تھی، جبکہ آئی فون ایئر 2 میں اس سے زیادہ گنجائش کی بیٹری لگائی جائے گی۔ اگرچہ حتمی صلاحیت کے بارے میں تصدیق نہیں ہوئی، تاہم ایک سابقہ رپورٹ میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری دیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔مختلف لیکس میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ آئی فون ایئر 2 اپنے پہلے ماڈل کے مقابلے میں مزید پتلا ہوسکتا ہے۔ موجودہ آئی فون ایئر کی موٹائی 5.6 ملی میٹر ہے، جبکہ نئے فون کی موٹائی کم کرکے 5.2 ملی میٹر کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ڈسپلے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس میں 6.55 انچ کی فلیٹ او ایل ای ڈی اسکرین دی جائے گی، جو 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کو سپورٹ کرے گی۔ایپل نے تاحال آئی فون ایئر 2 کی رونمائی کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم توقع ہے کہ کمپنی اسے مارچ 2027 کے دوران متعارف کرا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Mind The Gape


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…