منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست، حکومت، اوگرا کو نوٹس

datetime 6  اکتوبر‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی عائد کرنے کا اختیار پارلیمنٹ کو حاصل ہے، وفاقی حکومت ازخود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں کرسکتی۔پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 300روپے فی لیٹر سے زائد ہے، جبکہ کم آمدنی کے باوجود عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی صورت میں بھاری بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے کسی شفاف فارمولے کے بغیر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، جبکہ پیٹرولیم لیوی اور مختلف ٹیکسز کا بوجھ عوام کے معاشی استحصال کے مترادف ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ردوبدل کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور موجودہ قیمتوں کا نظام معطل کرنے کا حکم دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…