اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں کا ڈھانچہ ٹارگٹڈ سبسڈی کی بنیاد پر مرتب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات میں تیل کی موجودہ قیمتوں پر بحث کی گئی جب کہ پیٹرول اور ڈیزل پر 80 /80 روپے فی لیٹر لیوی سے عوام کی مشکلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
مذکرات میں آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں کا ڈھانچہ ٹارگٹڈ سبسڈی کی بنیاد پر مرتب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم ڈویژن کے مزاکرات آج بھی جاری رہیں گے جس دوران گیس سیکٹر کے گردشی قرض پر بریفنگ دی جائے گی۔



















































