پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

کراچی ایئرپورٹ پر خاتون مسافر سے 42 ہزار 728 ڈالر کی غیر ملکی کرنسی برآمد

datetime 5  اکتوبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والی خاتون مسافر سے 42 ہزار 728 امریکی ڈالر کے مساوی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

کسٹمز حکام کے مطابق امارات ایئرلائنز کی پرواز ای کے 601 کے ذریعے دبئی جانے والی خاتون مسافر نے غیر ملکی کرنسی سے متعلق مبینہ طور پر غلط بیانی اور ڈیکلریشن جمع کرائی تھی۔ شک کی بنیاد پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو مختلف ممالک کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔حکام کے مطابق برآمد ہونے والی کرنسی میں 33 ہزار 600 امریکی ڈالر، 300 یورو، 2 ہزار 570 برطانوی پانڈ اور 19 ہزار 815 اماراتی درہم شامل ہیں، جن کی مجموعی مالیت پاکستانی روپے میں تقریبا ایک کروڑ 18 لاکھ روپے بنتی ہے۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق خاتون مسافر کی جانب سے مبینہ غلط ڈیکلریشن پر برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کرلی گئی ہے جبکہ مسافر کے خلاف مزید قانونی کارروائی کیلئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…