منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

ڈیوٹی کی تبدیلی؛ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنے ہی 4 ساتھی اہلکاروں کو بھون ڈالا

datetime 29  ستمبر‬‮  2026 |

جموں(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں میں ذہنی دباو اور پست ہمتی کے باعث خودکشی اور معمولی باتوں پر جھگڑے میں ایک دوسرے پر حملے کے واقعات عام ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں سیوا-2 پن بجلی منصوبے کے کیمپ میں پیراملٹری فورس سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار کی فائرنگ سے اس کے چار ساتھی ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ منگل کی شام ڈیوٹی تبدیل ہونے کے دوران پیر ملٹری فورس کے اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پیش آیا تھا تاہم فائرنگ کی اصل وجہ اور جھگڑے کی نوعیت سے متعلق تفتیش جاری ہے۔مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ سی آئی ایس ایف کے ہیڈ کانسٹیبل اودھیش سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا جس نے سرکاری بندوق سے اپنے ہی ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی آئی ایس ایف ہیڈکوارٹر نے بھی واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ماضی میں بھی ایسے وقت پیش آتے رہے ہیں صرف 2025 میں 4 واقعات رونما ہوئے جب کہ 2023 سے تاحال سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز، آسام رائفلز اور نیشنل سیکیورٹی گارڈ میں 10 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی طرح 2026 میں بھی جولائی کے دوران مغربی بنگال کے مالدا میں ایک بی ایس ایف اہلکار کی فائرنگ سے دو ساتھی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…