بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

برطانیہ میں 10 ہزار پاکستانی طلبا کا اسٹوڈنٹ ویزے کا غلط استعمال کر کے پناہ لینے کا انکشاف

datetime 9  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی) ڈی جی ایف آئی اے نے کہا ہے کہ برطانیہ میں پاکستانیوں نے ویزوں کا غلط استعمال کیا،

پڑھائی کیلئے جانیوالے 10 ہزار پاکستانیوں نے وہاں پناہ مانگ لی۔چیئرمین راجہ خرم نوازکی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔ڈی جی ایف آئی اے عثمان انور نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے پربریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ یورپی یونین اور دیگر ممالک نے غیرقانونی آنے والے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا، غیر قانونی طورپربیرون ملک جانے والے پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ڈی جی ایف آئی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال آذربائیجان وزٹ ویزے پرجانے والے7 ہزارپاکستانی واپس نہیں آئے، 580پاکستانی بیلاروس گئے اور واپس نہیں آئے۔انہوں نے بتایاکہ برطانیہ میں 10 ہزارپاکستانیوں نے اسٹوڈنٹس ویزے کا غلط استعمال کیا، 10 ہزارپاکستانی اسٹوڈنٹ ویزے پرگئے اوربیرون ملک پناہ مانگ لی، ملائیشیا اور ازبکستان کے ذریعے بھی نیا ہیومن اسمگلنگ کا روٹ سامنے آیا ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق 2025 میں بغیر دستاویزات جانے والے 39 ہزار 786 افرادکو آف لوڈکیاگیا، اسٹاپ لسٹ اور انٹرپول کے باعث 3 ہزار سے زائد افراد آف لوڈ ہوئے۔انہوں نے کہا لیبیا سے 175 پاکستانی گرفتارہوئے جن کو واپس لایا گیا ہے، منظم بھکاریوں میں75 فیصد کمی آئی، جعلی دستاویزت میں بھی31 فیصد کمی آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…