منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کو 123 ارب ڈالر درکار، قرضوں کی واپسی کیلئے پھر آئی ایم ایف کے پاس جانے کا امکان

datetime 5  جون‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کے آئندہ 5 سال تک آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کے امکانات محدود ہیں۔ پاکستان کو 5 سال میں 123 ارب ڈالر کی بیرونی مالی ضروریات ہوں گی۔

قرضوں کی واپسی کے لیے پاکستان کو پھر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو اگلے 5 سال میں 123 ارب ڈالر کی بیرونی مالی ضروریات کا سامنا ہے، پاکستان کو قرضوں کی ادائیگیوں کیلئے پھر آئی ایم ایف کا سہارا لینا پڑ سکتا ہے۔دستاویز کے مطابق 7 ارب ڈالر کا موجودہ قرض پروگرام اگلے سال ستمبر یا اکتوبر میں ختم ہوگا، نئے سال پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات 21.2 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ ہے۔ 2027،28 میں بیرونی مالی ضروریات ریکارڈ 29.88 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔مالی سال 29-2028 میں بیرونی مالی ضروریات کا تخمینہ 23 ارب 59 کروڑ ڈالر جبکہ 2029،30 میں پاکستان کو 22 ارب ڈالر کی ایکسٹرنل فنانسنگ درکار ہوگی۔ 2031 میں بیرونی مالی ضروریات 26 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔ حکام کا دعوی ہے کہ فی الحال بیرونی قرضوں اور ادائیگیوں کیلئے فنڈز موجود ہیں۔

دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال کرنٹ اکانٹ خسارہ 3.6 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ ہے، آئی ایم ایف نے لچکدار ایکسچینج ریٹ برقرار رکھنے پر زور دیا ہے، حکومت نے نئے سال کے بجٹ کیلئے ڈالر کا ریٹ 290 روپے مقرر کردیا۔آئندہ سال ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 3.5 فیصد کمی کا تخمینہ ہے، رواں سال انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تقریبا 278.42 روپے پر برقرار ہے۔ اگلے سال وفاق اور صوبے 3.2 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…