اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

datetime 20  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)1500 روپے کے قومی انعامی بانڈ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری سامنے آگئی ہے، کیونکہ حالیہ قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں اور مکمل فہرست عوام کی سہولت کے لیے آن لائن بھی دستیاب کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 15 مئی کو سیالکوٹ میں نیشنل سیونگز سینٹر کے زیرِ اہتمام 1500 روپے والے انعامی بانڈ کی 106ویں قرعہ اندازی منعقد ہوئی، جس میں مختلف انعامات جیتنے والے خوش نصیب افراد کے نمبرز کا اعلان کیا گیا۔اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے رکھا گیا تھا، جبکہ دوسرے انعام کی مالیت 10 لاکھ روپے فی کس مقرر کی گئی۔ اس کے علاوہ 1696 افراد کو تیسرے انعام کے طور پر 18 ہزار 500 روپے دیے جائیں گے۔نتائج کے مطابق بانڈ نمبر 024132 پہلے انعام کا حقدار قرار پایا۔ اسی طرح 026284، 355420 اور 407321 وہ تین نمبرز ہیں جنہوں نے 10،10 لاکھ روپے کا دوسرا انعام حاصل کیا۔کامیاب امیدوار اپنے اصل پرائز بانڈ اور قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ اسٹیٹ بینک کے متعلقہ دفاتر، نیشنل سیونگز سینٹرز یا مقررہ کمرشل بینکوں سے انعامی رقم وصول کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پرائز بانڈز کو محفوظ سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے کیونکہ سرمایہ کار کی اصل رقم برقرار رہتی ہے، جبکہ مختلف قرعہ اندازیوں میں انعام حاصل کرنے کا موقع بھی ملتا رہتا ہے۔ شہری شناختی کارڈ کی نقل کے ساتھ مجاز بینک یا نیشنل سیونگز کے دفاتر سے یہ بانڈ خرید سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…