پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

گیس صارفین کو دی جانیوالی 140 ارب کی کراس سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

datetime 13  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کو حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ

جنوری 2027 تک گیس صارفین کو فراہم کی جانے والی تقریباً 140 ارب روپے کی کراس سبسڈی مرحلہ وار ختم کر دی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق مستقبل میں گیس اور بجلی پر دی جانے والی سبسڈی صارفین کے استعمال کے بجائے ان کی آمدنی کو مدنظر رکھ کر دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا سے مدد لینے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ صرف مستحق اور کم آمدنی والے خاندانوں کو براہِ راست مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔پیٹرولیم ڈویژن کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت محفوظ (Protected) اور بعض غیر محفوظ صارفین کو کم نرخوں پر گیس دی جاتی ہے، جبکہ اس رعایت کا مالی بوجھ صنعتی شعبے، کمرشل صارفین، سی این جی اسٹیشنز، سیمنٹ انڈسٹری اور زیادہ گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین برداشت کرتے ہیں۔

حکام کے مطابق نئے منصوبے کے تحت کراس سبسڈی کا نظام ختم کر کے تمام صارفین سے اوسط یکساں نرخ وصول کیے جائیں گے، جبکہ کم آمدنی والے گھرانوں کو براہِ راست سبسڈی یا مالی امداد فراہم کی جائے گی۔پیٹرولیم حکام نے مزید بتایا کہ اس وقت اوسط گیس ٹیرف تقریباً 1,750 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، تاہم محفوظ صارفین اس سے کہیں کم قیمت ادا کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…