جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

پنجاب حکومت کا1لاکھ طلباء کومفت بائیکس،لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

datetime 6  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو خودمختار بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبے بھر کے ایک لاکھ طلبہ کو مفت موٹر سائیکلیں اور لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ذہین اور مستحق طلبہ کو سہولت فراہم کرنا ہے، خصوصاً اُن طلبہ کو جو آمدورفت اور جدید تعلیمی سہولیات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں کو ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ قرار دیا۔وزیراعلیٰ نے وضاحت کی کہ موٹر سائیکلوں اور لیپ ٹاپس کی تقسیم مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر ہوگی اور یہ موجودہ طلبہ دوست منصوبوں، بشمول ہونہار اسکالرشپ پروگرام، کے تحت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تعلیمی ادارے تمام صوبوں کے طلبہ کے لیے کھلے ہیں اور اس وقت ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے طلبہ یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔مریم نواز نے صوبے میں جاری دیگر فلاحی اور ترقیاتی اقدامات کا بھی ذکر کیا، جن میں کم آمدنی والے طبقے کے لیے سستے مکانات، مریضوں کو گھروں تک مفت ادویات کی فراہمی اور صحت کے شعبے میں سہولیات کا دائرہ بڑھانا شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خصوصی بچوں کے لیے جدید علاج کی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے عوامی ٹرانسپورٹ اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی، جن میں لاہور میں الیکٹرک بس سروس، کم لاگت گرین بسیں اور صوبے کے دیگر علاقوں تک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی توسیع شامل ہے۔آخر میں وزیراعلیٰ پنجاب نے میرٹ، شفافیت اور عوامی خدمت کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ آئندہ دنوں میں نوجوانوں کے لیے مزید مؤثر منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…