پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط؛ حکومت کا گندم کی خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ

datetime 25  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کے لیے گندم کی خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبے صرف گندم کا ایمرجنسی اسٹاک ہی اپنے پاس رکھیں گے، وفاق اور صوبے سال بھر کے لیے 62 لاکھ میٹرک ٹن گندم ہی ذخیرہ کریں گے، اسٹریٹجک ذخائر کی خریداری بھی وفاق کے بجائے نجی کمپنی کرے گی۔ذرائع کے مطابق وفاق 15لاکھ، پنجاب 25 اور سندھ 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ رکھے گا، خیبرپختونخوا ساڑھے 7 لاکھ اور بلوچستان 5 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرسکے گا، وفاق اور صوبوں کے لیے گندم نجی کمپنی خریدے گی۔ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق فنانسنگ اور گندم رکھنے کی ذمہ دار بھی کمپنی ہوگی، وفاق صرف سروسز چارج دے گا، حکومت کو 570ارب روپے کی سالانہ بچت کا تخمینہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت غذائی تحفظ نے سروسز چارجز کیلئے 30ارب روپے مختص کردیے ہیں، گندم کی سپورٹ پرائس سسبڈی بھی نہیں ہوگی، قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق ہوگا۔ وزارت غذائی تحفظ عالمی بینچ مارک کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمت طے کرے گی۔آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کو امدادی قیمت مقرر کرنے سے بھی روک رکھا ہے، پہلے وفاق گندم کی خریداری کے لیے بینک گارنٹی دیتا تھا، پاسکو خریداری کرتی تھی پاسکو کو ادائیگی بروقت نہ ہونے سے فوڈ سیکٹر کا گردشی قرض 270 ارب ہوچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…