اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی اے نے رمضان سے پہلے فائیو جی کی نیلامی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔چیئرمین پی ٹی اے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں فائیو جی سروس کا اجرا اب دور نہیں ہے، فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں،رمضان سے پہلے فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے حکومت سے درخواست کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ انفارمیشن میمورنڈم آئندہ دس پندرہ روزمیں جاری کردیا جائیگا، انفارمیشن میمورنڈم کے اجرا کے بعد ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس 45 دن ہوں گے،یکم جنوری تک انفارمیشن میمورنڈم جاری ہونے پر 15 فروری کو فائیو جی کی نیلامی ہوسکتی ہے۔















































