بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں قدر مستحکم

datetime 10  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)مختلف عوامل کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔آئی ایم ایف سے ایک ارب 30کروڑ ڈالر کی فنانسنگ منظور ہونے، عالمی بانڈز مارکیٹ میں پاکستان کو مزید کامیابی ملنے کی توقعات اور نومبر میں 3.2ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی آمد کے ساتھ سالانہ بنیادوں پر ترسیلات 9.4فیصد بڑھنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو 55ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

غیرملکی کمپنیوں کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری دلچسپی اور ملکی زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے 280روپے 17پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ تاہم معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 280روپے 40پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281روپے 45پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…