بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

گاڑیوں کی درآمد کیلئے ای سی سی نے نئی سکیم کی منظوری دیدی

datetime 10  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے گاڑیوں کی درآمد کی نئی اسکیم کی منظوری دے دی جس کے مطابق صرف ٹرانسفر آف ریذیڈنس اور گفٹ سکیمیں برقرار رہیں گی۔منگل کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا جس میں گاڑیوں کی درآمد کی نئی اسکیم کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں گاڑیوں کی درآمد کیلئے وقفہ 2سے بڑھا کر3سال کر دیا گیا۔درآمد شدہ گاڑیاں ایک سال تک ناقابل منتقلی رہیں گی۔ درآمدی گاڑیوں پر کمرشل سیفٹی و انوائرمنٹ اسٹینڈرڈز لاگو ہوں گے۔ای سی سی نے پیٹرولیم مصنوعات پر او ایم سیز اور مارجن میں 5سے 10فیصد اضافہ منظور کر لیا۔ مارجن میں نصف اضافہ فوری، نصف ڈیجیٹائزیشن سے مشروط ہو گا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان 2025-26کا جائزہ لینے کے بعد مالی معاونت کم کرنے کا درمیانی مدت کا پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔اجلاس میں ڈسکوز کی کارکردگی کے اہداف پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ مکینزم قائم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کلوروفارم کی درآمد پر پابندی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔رائیکلونیتھین صرف فارما کمپنیاں ڈریپ این او سی کے ساتھ درآمد کر سکیں گی۔پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کیلئے 1.28ارب منظورکی تکنیکی گرانٹ ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلئے 5ارب روپے کے اضافی فنڈز منظور کر لیے گئے۔اعلامیے کے مطابق پاسکو کے اثاثوں و واجبات کے خاتمے کیلئے خصوصی کمپنی قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی جو کمپنی اپنے مقاصد کی تکمیل پر تحلیل کر دی جائے گی۔اس کے علاوہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کیلئے پنشن و میڈیکل اخراجات کی مد میں فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…